: تاؤنی راجپوت برادرز گروپ انٹرویو نام: رانا عمران جبار انٹرویو نمبر: 101 تاریخ: 20 دسمبر 2025 میزبان: رانا شمشاد علی رانا عرفان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تعارف سوال: آپ کا نام اور تعارف؟ جواب: رانا عمران جبار ولد عبدالجبار خاں، ولد عبداللہ خاں، ولد حبیب اللہ خاں، ولد عبدالمجید خاں، ولد منشی خان۔ سوال: حالیہ قیام کہاں ہے؟ جواب: 131 جنوبی، تحصیل سلانوالی، ضلع سرگودھا سوال: آپ کے اجداد انڈیا میں کہاں رہتے تھے؟ جواب: مدن پور، تحصیل راجپورہ، ضلع پٹیالہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہجرت کے احوال سوال: ہجرت کے احوال بیان کریں؟ جواب: مدن پور سے انبالہ کیمپ آئے جہاں تقریباً ڈیڑھ ماہ قیام کیا۔ اس کے بعد ٹرین کے ذریعے لاہور والٹن کیمپ پہنچے، وہاں ڈیڑھ دو ماہ قیام کیا۔ پھر ٹرین کے ذریعے جہلم کے نزدیک دینہ قصبے میں پہنچے اور تقریباً دو سال قیام کیا۔ قیام کے دوران بزرگ محنت مزدوری اور حکومت کی طرف سے ملنے والے گزارہ الاؤنس سے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتے رہے۔ تقریباً دو سال بعد موجودہ گاؤں سرگودھا میں زمین الاٹ ہوئی اور وہاں مستقل رہائش اختیار کی۔ سوال: انڈیا میں کتنی زمین تھی اور پاکستان میں کتنے کلیم ملے؟ جواب: انڈی...